ٹانک، فریقین کے درمیان فائرنگ، بیٹا جاں بحق ، باپ شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک کے گنجان علاقے محلہ شیخانوالہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقہ تلخ کلامی کے باعث پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ واقعہ کے دوران جاں بحق شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان ٹیچنگ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8مئی تک ملتوی