فائرنگ کا تبادلہ

شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ :4افراد جاں بحق،2زخمی

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے ہیں ۔
افسوسناک واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوہ سیفلی کابل خیل رغزی گؤں میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان جبکہ ایک جاں بحق شخص کا تعلق دوسرے فریق سے بتایا جارہا ہے ۔
جاں بحق افراد کی شناخت عبد اللہ ولد ایل محمد ، افضل ولد سمر الدین ، سیلات خان ولد ایل محمد ، عرفات ولد عطاء اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں امیر محمد ولد عبد اللہ اور زین اللہ ولد سیلات شامل ہیں ۔
جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کی گئی جبکہ زخمی افراد کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی