سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

ویب ڈیسک: سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہو گئی ہے جو الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 بجے تک جاری رہے گی۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینیٹ کی 6 خالی نشستوں میں ایک اسلام آباد کی، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 نشستیں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ کی ان خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت صبح 9 تا شام 4 بجے مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نئے سینیٹ ممبران کے انتخاب کیلئے تینوں ایوانوں کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
سینیٹ کی اسلام آباد کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی مدمقابل ہیں۔
سندھ کی 2 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل میں مقابلہ ہے۔
صوبہ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی رہ جانے والی 3 نشستوں پر 9 امیدوار میدان میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ قومی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں ہو گی۔ اسلام آباد کے ریٹرننگ افسر ظفر اقبال کی جانب سے امیدواروں کا فارم 54 جاری کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول