سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 2 اپریل کو ہوگی

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔
الیکشن شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کرائِنگے۔
ذرائع کے مطابق 17 مارچ کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیگی جبکہ امیدواروں کی سکروٹنی 19مارچ تک ہوگی۔
سینیٹ انتخابات کےحوالے سے جاری الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے جو 25 تاریخ تک نمٹائے جائیں گے۔
اس حوالے سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق 26 مارچ کو اہل امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی۔ جو امیدوار کاغذات نامزدی واپس لینا چاہیں 27 مارچ تک لئے سکیں گے۔ اس کے بعد 2 اپریل کو تمام صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی۔
یاد رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں ملک بھر سے 48 سینیٹرز منتخب کئے جائینگے جن میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں 11 سینٹرز منتخب ہونگے۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار