نوشہرہ، ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف ایکشن، 16 قصائی گرفتار

ویب ڈیسک: عوامی شکایات پر نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کیخلاف ایکشن میں آ گئی اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ منیبہ فاطمہ کی سرپرستی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے خیرآباد مصری بانڈہ اور جھانگیرہ بازاروں میں گرانفروشی پر 16 قصائی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیئے۔
انہوں نے اس موقع پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی بھی قسم کی گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ گرانفروشی پر ضلع نوشہرہ میں‌16 قصائی گرفتار کر لئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، بیرسٹرگوہر