بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت، پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے مقدمات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس آج پھر طلب کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی جبکہ دیگر اعلیٰ حکام بھی اجالس میں شریک ہونگے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی