پشاور، رمضان کا پہلا عشرہ، سبزی، دالیں، گوشت اور پھل مہنگا، عوام خوار

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے دوران بھی مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا، ماہ مبارک کا پہلا عشرہ کے دوران سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ مہنگا، تمام چیزیں عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں۔ اب عوام صرف انہیں دیکھ سکتے ہیں اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔
ذرائع کے مطابق صوبائِی دارالحکومت پشاور میں پیاز 200، ٹماٹر 150، ادرک اور لہسن 600 روپے کلو میں فروخت ہونے لگیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ گوشت فی کلو 800، قیمہ 950 جبکہ چکن کی قیمت بھی 900 روپے تک جا پہنچی ۔ ان قیمتون کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے ماہ رمضان میں گوشت کھانا غریب عوام کے دسترس سے ہی باہر ہو گیا ہو۔
سبزی اور گوشت کے ساتھ فروٹ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ بازار میں کیلا فی درجن اور امرود فی کلو 190 جبکہ خربوزہ 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق
مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل

پشاور کے باسیوں کا شکوہ ہے کہ سستے بازاروں میں آٹا، چینی اور گھی تو دستیاب ہی نہیں، لمبی لمبی لائنوں میں لگے رہنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ سبسڈی سب کے لئے نہیں ہے۔
دوسری جانب عید کے لیے نئے کپڑوں کی خریداری اور قیمتوں کا سوچ کر ہی عوام پریشان ہیں۔ عوام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ مکمل ہونے کو ہے تاہم ابھی تک عوام رمضان پیکج سے محروم ہیں.