پشاور، طفیل انجم اور شیر علی کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء طفیل انجم اور شیر علی ارباب پر درج مقدمات کی تفصیل کیلئے کیس کی سماعت جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔
دوران سماعت وکیل کا کہنا تھا کہ طفیل انجم اور شیر علی کے خلاف مقدمات کی تفصیل دی جائے۔
اس پر عدالت کی جانب سے نیب، ایف آئی اے، پولیس اور انٹی کرپشن کے محکمہ جات سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ تمام ادارے 7 روز کے اندر رپورٹ جمع کرلیں۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں