چارسدہ، ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چارسدہ ڈاکٹرواسیع اللہ نے کی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹرواسیع اللہ نے آگاہی واک میں کہا کہ عوام ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کریں، ڈینگی وائرس صاف پانی کی ذخیرہ کرنے سے پھیلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام واش رومز، گملوں اور ٹائروں سمیت دیگر اشیاء میں صاف پانی ذخیرہ کرنے سے گریز کرے۔
ڈی ایچ او چارسدہ کے مطابق پانی کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں اور سورج غروب اور طلوع ہونے کے اوقات اپنے جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان