وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 3 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش ہوگا

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے صبح طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق انکوائری کمیشن اور بنکنگ کورٹ 2 حیدرآباد میں جج کی واپسی کی سمری پیش ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومتی ادارہ جاتی امور سے متعلق سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں پولیس پر فائرنگ :1 اہلکار شہید، دوسرا زخمی ،ملزم بھی مارا گیا