غیر قانونی طور پر ٹیکساس میں داخل ہونے والوں کو 6 ماہ قیدکی سزا کا فیصلہ

ویب ڈیسک: غیر قانونی طور پر ٹیکساس میں داخل ہونے والوں کو 6 ماہ قیدکی سزا کا فیصلہ امریکی عدالت کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے ٹیکساس امیگریشن قانون کو نافذ کرنے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ آف ٹیکساس کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیاہے کہ قانون پولیس کو غیر قانونی داخل ہونے والے تارکین وطن کی گرفتاری کا اختیار دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میکسیکو سے غیر قانونی طور پر ٹیکساس میں داخل ہونے والوں کو6 ماہ قیدکی سزا ہو گی۔
یاد رہے کہ اس عدلاتی فیصلہ کی وائٹ ہاؤس نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکساس کو نقصان دہ اور غیر آئینی قانون نافذ کرنے کی اجازت سے متفق نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  بے گھر فلسطینیوں کی اپنے کیمپوں پرشکریہ 'امریکی طلبہ 'کی چاکنگ