قندھار میں خودکش بم دھماکہ

قندھار میں خودکش بم دھماکہ، 21افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش بم دھماکہ کے نتیجے میں21افراد جاں بحق جبکہ 50زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ شہر کے مرکز میں واقع ایک بینک میں ہوا، دھماکے کے وقت افغان سرکاری ملازمین تنخواہیں لینے کیلئے قطار میں کھڑے تھے۔
طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملے میں3افراد ہلاک ہوئے ہیں، قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹر انعام اللہ سمنگانی نے خود کش بم دھماکے کی تصدیق کی۔
انعام اللہ سمنگانی کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کسی شدت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل