نعشیں برآمد

مردان میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی قتل شدہ نعشیں برآمد

ویب ڈیسک: مردان رنگ روڈ پر گوجر گھڑی میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی قتل شدہ نعشیں برآمد کرلی گئی ۔
پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا جہاں مقتولین کی شناخت بلال اور مسماة (گ) کے نام سے ہوئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے شادی کی غرض سے گھر سے نکل آئے تھے جنہیں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے