وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک: سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمان المرشد کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو سراہا گیا۔
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کے سربراہ نے قومی سول ایوارڈ ہلالِ قائداعظم سے نوازنے پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو مہمند ہائیڈرو پاور، گولن گول، مالاکنڈ ریجنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں ہائیڈرو پاور سٹیشنز کی تعمیر کے لیے 107 ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی