سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے اور آج لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی تدفین کراچی میں ہو گی۔
یاد رہے کہ شہریار خان دو مرتبہ چیئرمین پی سی بی اور سابق سفارت کار کے عہدوں کے علاوہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم