سلیکشن کمیٹی تحلیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی آج پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو دوبارہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ سابق آل راونڈر عبدالرزاق رکن کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار