پی سی بی سلیکشن کمیٹی

کپتان سمیت 7افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کپتان سمیت 7افراد پر مشتمل پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تنظیم کی ہے، سلیکشن کمیٹی اب 7افراد پر مشتمل ہو گی،نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی میں کوئی چیئرمین نہیں ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف ، وہاب ریاض ، عبدالرزاق، اسدشفیق، ہیڈ کوچ ، کپتان اور ایک اینالسٹ شامل ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ساتوں ممبران مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا کریں گے،کمیٹی ہر فیصلے کو حتمی شکل دے گی ،تمام ساتوں ارکان کے پاس یکساں اختیار ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوچز پر کام ہو رہا ہے ، جب بھی فائنل ہو گا تو آپ کو بتائیں گے ، چار 5 دن میں کوچز کا معاملہ بھی فائنل ہو جائے گا ان شا اللہ ، کوچز کا عالمی اور ملکی سطح کا ایک کمبی نیشن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سب کا یہی خیال ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مضبوط ہونی چاہیے ،کوچ سے متعلق بات چل رہی تھی کہ ایک نام سامنے آیا جومیڈیا پر چلا تو وہ بھاگ گیا، ورلڈ کپ کی ضرورت تھی اس لیے ٹیم مضبوط کرنے کیلئے عماد وسیم سے سادہ بات ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ خزانہ ان شا اللہ تعالیٰ کرکٹ اور کھلاڑیوں پر لگے گا ، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ، کرکٹرز کے لیے پیسہ رہے گا ، کنٹریکٹ کے مطابق یکساں این او سی پالیسی ہو گی ، کسی کھلاڑی کے ساتھ فیورٹزم نہیں ہو گی۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا گیا ہے،کپتان کے اوپر کام ہو رہا ہے،مشاورت سے فیصلہ کریں گے ، اب سلیکشن کمیٹی آگئی ہے اس پر مشاورت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق