خیرمقدم

پاکستان کا غزہ جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرارداد میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں انسانی امداد کے آزادانہ بہا کی اجازت دینے، انسانی امداد کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹانے اور پوری غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران، پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی شدید اور غیر واضح مذمت کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد مستقل جنگ بندی اور غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کریگی۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی