نوشہرہ، اکوڑہ خٹک مہاجر بازار کے ہول سیل دکان میں آتشزدگی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے اکوڑہ خٹک مہاجر بازار کے ہول سیل دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا.
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کی وجہ سے دکان میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دکان میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نوشہرہ کی فائر ویکلز بمہ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات سے ملک کا تاثر بری طرح متاثر ہوا ،صدر مملکت