پاکستان کا سلامتی کونسل کی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان کی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سلامتی کونسل کی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں رمضان المبارک میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس لئے اس پر فوری عمل درآمد ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے یہ اقدام غزہ میں موجودہ سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز