محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے بارشیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم آج بلوچستان سے داخل ہو گا جس سے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے