ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: ایچی سن کے پرنسپل کے استعفی پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایچی سن کے پرنسپل کا مستعفی ہونا پنجاب حکومت کی گورننس پر طمانچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرنسپل کے استعفیٰ نے مریم نواز کے میڈیکل کالج میں داخلے کے واقعے کی یاد تازہ کرادی۔ اس وقت بھی میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئِی تھیں جبکہ اب ایک بار پھر ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئِی اور مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ عطا تارڑ پرنسپل سے استعفی واپس لینے کی درخواستیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے ہی سکلڈ اور پروفیشنل لوگ بیرون ملک کی راہ لئَ بیٹھے ہیں اب غیر ملکی بھی ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جائِیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعے سے بیرون ملک پاکستان کا کیا امیج ابھرے گا۔
دوسری جانب پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے طلبہ کے والدین نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے مختلف نعروں سے مزین پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل کو فوری طور پر عہدے پر بحال جبکہ معاملے کی شفاف انکوائری کروائی جائے۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا