چینیوں کی گاڑی پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، علی امین گنڈاپور/ حاجی غلام علی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں شاہراہ قراقرم پر چینی انجینئرز کی گاڑی پر دہشتگرد حملہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے شاہراہ قراقرم پر ہونے والے دہشت گرد واقعہ کی رپورٹ انسپکٹر جنرل پولیس سے طلب کر لی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے اس واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقوہ میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائِی جائَے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے شاہراہ قراقرم پر چینیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئَے چین کی حکومت اور چینی عوام سے دلی ہمدردی، رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات پاک چین لازوال دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ خیبرپختونخوا کے عوام بھی متاثرہ چینی خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک