وزیراعظم

وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت

ویب ڈیسک: خودکش دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچ گئے ،5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محسن نقوی اور عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،چینی صدر اور چینی وزیرِاعظم کے لیے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام بھی دیا۔
چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان واقعے کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرائیگا، واقعے کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کونقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک دشمنوں نے پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنیکی سازش کی، دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
چینی سفیر نے وزیراعظم کی آمد اور تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز