بلیو پاسپورٹ

بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ ،اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ اور اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو بلیو پاسپورٹ اور پاکستان کے اعزازی سفیرکا درجہ دیا جائے گا ۔
وزیراعظم نے کہا گاڑی کے دوپہیے ہیں، ایک نجی سیکٹر اور دوسرا حکومت اور وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کرنجی سیکٹرکی مدد کرنی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں بلکہ ٹیکس دہندگان کو بہتر ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، معیشت مضبوط ہوتی ہے توقوم کی آواز سنی جاتی ہے، کمزور معیشت کی آواز کوئی نہیں سنتا۔
وزیر اعظم نے تقریب کے شرکا سے کہا کہ قرضے لے کر تنخواہیں ادا کررہے ہیں اور ترقیاتی کام کروارہے ہیں آخر ہم کب تک قرضے کی زندگی گزاریں گے۔
آئی ایم ایف سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام استحکام کے لیے ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے اور اگلے ماہ قسط مل جائے گی مگر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان