وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

یتیم بچوں کی کفالت میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کار عظیم ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے اس سلسلے میں الخدمت فانڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے آغوش مرکز پشاور کا دورہ کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وزیراعلیٰ ختم قرآن کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،مرکز میں زیر کفالت یتیم بچوں میں گھل مل گئے اور ان میں تحائف اور نقد رقم تقسیم کی۔
وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، یتیم بچوں سے ملنے اور انکے ساتھ کچھ لمحے گزارنے کا موقع فراہم کرنے پر آغوش کے منتظمین کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کار عظیم ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے یتیم بچوں کی کفالت کے سلسلے میں الخدمت فانڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے جب لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں تو قومیں خودبخود کھڑی ہو جاتی ہیں،انسا نیت کی بھلائی کے لیے صوبائی حکومت الخدمت فانڈیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی،یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے جتنا تعاون ممکن ہو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کے لیے کام کرنا ہے، وسائل عوام کی فلاح کے لیے استعمال کرنے ہیں اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ایک ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور وہ کام کریں گے جو عوام و ملک کے مفاد میں ہوں۔
علی امین نے مزید کہا کہ یتیم بچے ہمارے بچے ہیں، انکی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا