شمالی شام پر بمباری

امریکہ کی شمالی شام پر بمباری،فوجیوں سمیت8افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی فوج کی جانب سے شمالی شام کے صوبے دیر الزور میں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 7فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک ہوگئے۔
منگل کی صبح ہونے والے حملوں میں 19فوجی اور13شہری زخمی ہوئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق دیر الزور میں رہائشی علاقوں اور فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے نجی اور سرکاری املاک کا نقصان بھی ہوا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق