صوابی، تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا

ویب ڈیسک: بشام خودکش حملے کے بعد ضلع صوابی میں تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تربیلہ غازی ٹی فائیو منصوبہ پر کام سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر روکا گیا ہے۔
چائنیز حکام کا کہنا ہے کہ اگلے نوٹیفکیشن تک تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر تعمیراتی کام معطل رہے گا۔
یاد رہے کہ بشام میں ہونے والے خود کش حملہ میں 5 چینی، ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار