سیکورٹی صورتحال، شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا

ویب ڈیسک: ملک میں سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بشام میں ہونے والے خودکش حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش