سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت فاضل بنچ میں سے ایک جج کی مصروفیات کے باعث کارروائی نہ ہوسکی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ