کوہاٹ، وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے پر پولیس کے خلاف ایف آئِی آر درج

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں بار ایسوسی ایشن کے رکن کو حبس بے جا میں رکھنے پر عدالت کی جانب سے ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئِی آر درج کر کا حکم جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ وکیل نے پولیس کے اعلیٰ حکام کی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سیشن جج کو درخواست دی تھی۔
متاثرہ وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھریلو معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری کی پامالی کی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام تحریری شکایت موصول ہونے کے باوجود ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر رہے۔
متاثرہ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے دس دن گزر گئے لیکن پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف ایف آئِی آر درج کرنے سے گریزاں ہے۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا