بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز اور شہباز شریف ہونگے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری مریم نواز اور شہبازشریف پر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں، انہیں کھانے کی مختلف اشیاء میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنی گالہ کا انتظام وانصرام حکومت خیبرپختونخوا کے حوالے کیا جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ توشہ خانہ ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلی کی منصب پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی