پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں پنجاب اسمبلی اجلاس ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
اس دوران اپوزیشن اراکین نے بینرز ایوان میں لے آئے جس پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ درج تھا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اپنے بنچز کے سامنے بینرز آویزاں کیے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم