ملاقات طے

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کل ملاقات طے ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات کل دوپہر2 بجے سپریم کورٹ میں ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز