بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور

ویب ڈیسک: فرانسیسی پارلیمنٹ میں بالوں کے حوالے سے متنازعہ بل منظور کر لیا گیا ہے۔ اس بل میں بالوں کی لمبائی، ساخت اور رنگ کے حوالے سے خصوصی طور پر زکر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بل سے امتیازی سلوک کا ایک نیا طوفان امڈ آئیگا کیونکہ اس میں خصوصی طور پر گھنگھریالے، بدصورت بالوں سمیت گنج پن کو نشانے پر رکھا گیا ہے جس کااکثر اوقات پبلک میں بھی مذاق اڑایا جاتا رہا ہے۔
اس حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ کے اس متنازعہ بل کے حوالے سے حکام سمیت عوام میں بھی تحفظات پائَے جاتے ہیں۔
بالوں کے حوالے سے بل پر عوام نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر ضروری ہے جبکہ اس سے امتیازی سلوک کا نیا طوفان امڈ آئِیگا۔
اس بارے میں عوام کا کہنا ہے کہ بالوں کی رنگت، ڈیزائن اور اس کی لمبائی پر قانون سازی وقت کا ضیاع ہے۔ اس کی بجائے تعمیری اقدام اٹھانے چاہئیں تھے۔
یاد رہے کہ اس بل پر فرانسیسی پارلیمنٹ میں آج بحث کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف