سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔ 100 انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 614 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر کاروباری دن کا اختتام ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا