خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں جبکہ بعض بالائی علاقوں مِں برفباری کی بھی اطلاعات ہیں جس کے باعث سردیاں لوٹ آئیں۔
ذرائع کے مطابق سکردو، آزاد کشمیر اور دیگر مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیوسائی سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ