بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالے شخص کی شناخت ہوگئی۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ناصر خان ولد نذیر خان سکنہ میرعلی شمالی وزیرستان حال جھنڈوخیل بنوں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں‌ناصر خان کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ