نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

ویب ڈیسک: وائلڈ لائف خیبر پختونخوا جنگلی حیات کے تحفظ میں ناکام رہی۔ ضلع نوشہرہ کے علاقے شاہ کوٹ میں ایک اور نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار گرایا۔
ذرائع کےمطابق شکاریوں نے ہلاک تیندوے کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ چند ماہ قبل مناہی کے پہاڑوں میں بھی تیندوے کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔
رینج آفیسر عامر خان کا کہنا تھا کہ شاہ کوٹ میں نایاب پہاڑی تیندوے کو مارنے والے ملزمان کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ چراٹ، نظام پور کے پہاڑوں میں نایاب نسل کے تیندوے موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عوام تیندووں سے کسی قسم کا حوف محسوس نہ کریں یہ انسان کو دیکھ کر ڈرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ