پابندی ختم

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہوگئیں،پابندی کے باعث رمضان میں قیدی 2 ہفتے تک اپنے پیاروں سے ملاقات نہیں کرسکے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقاتوں پرپابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت اڈیالہ جیل میں 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانا تھا، جیل میں آج سے ملاقاتوں پر پابندی ختم ہوچکی ہے۔
سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ جیل میں موجود تمام قیدیوں کے لواحقین نارمل ایس او پیز کے مطابق ملاقات کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا