وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس3بار ملتوی ہونے کے بعد کل طلب

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بار ملتوی کرنے کے بعد کل طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف مصروفیات کی بنا پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا تھا جسے تیسری بار ملتوی کر دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے ہونے تھے۔
تین بار ملتوی ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف نے کل پھر طلب کر لیا۔
کابینہ اجلاس کل 30 مارچ کو دن 12 بجے ہو گا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف