شان مسعود

سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

ویب ڈیسک: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا۔
برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو بات شان مسعود یا بابر اعظم کی نہیں ہوتی، ٹیم پاکستان کی ہوتی ہے۔ عہدہ اپنی جگہ رہے گا، اس عہدے پر آنے والے لوگ بدلتے رہیں گے۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ بابر سے لوگ جس طرح محبت کرتے ہیں، ان کی جگہ لینا کبھی آسان ہیں۔ بابر نے جو عہدہ چھوڑا تھا وہ کسی کو تو حاصل کرنا تھا میرے لیے اہم ہے کہ میں اپنے مطابق کپتانی کروں اور ٹیم کو آگے بڑھائوں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک کپتان کو بہتر انداز میں چیزوں اور پلیئرز کو مینج کرنا آنا چاہیے کپتان کو اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کے معاملات بھی دیکھنا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار کپتانی کی ذمہ داری کی وجہ سے اپنے کام سے توجہ ہٹ سکتی ہے، اپنے ارد گرد کے ساتھیوں کا خیال رکھنا کافی اہم ہوتا ہے۔
مجھے کب اور کن حالات میں کپتانی ملی تھی، عمر بڑھنے کے ساتھ سیکھا کہ مشکل حالات میں تحمل مزاجی بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم