نوجوان زخمی

لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو منجیوالا لنک روڈ پر وانڈاحاجی گل کے قریب ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے اطلاع پر مقامی نوجوانوں کی چغہ پارٹی ڈاکوؤں کے پیچھے نکل آئی ۔
فائرنگ کے تبادلے میں مقامی نوجوان شاہد اللہ زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور