پتنگ بازی

نوشہرہ میں پتنگ بازی پر دفعہ 144نافذ،درجنوں دکانیں سیل

ویب ڈیسک: نوشہرہ بھر میںپتنگ بازی اور خرید و فروخت پر دفعہ 144نافذ ،پتنگ فروشی پر درجنوں دکانیں سیل کردی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبد القیوم خٹک نے نوشہرہ کلاں میں کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور قاتل ڈور کو قبضہ میں لیکر نذر آتش کردیا،۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 نافذ ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوام اور دکانداروں سے اپیل ہے پتنگ بازی شوق ترک کر دکاندار خرید وفروخت بند کر دیں ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر