کسانوں کا احتجاج

برطانیہ میں کسانوں کا احتجاج،پارلیمنٹ کا گھیراؤ

ویب ڈیسک:برطانیہ میں حکومتی پالیسیوں سخت ناراض کسانوں کا احتجاج ،ٹریکٹروں کے ذریعے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کر لیا ۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کسان سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریکٹرز کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ کا گھیرا ؤبھی کیا۔
کسانوں کا احتجاج سستی اور غیر معیاری سبزیوں کی درآمد کے خلاف ہے، برطانوی کسانوں کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے بعد ڈیلز سے ان کی بقا خطرے میں ہے۔
یورپ سے انخلا کی وجہ سے برطانوی زراعت خطرے کا شکار ہے پیر کی شام 100 سے زیادہ ٹریکٹر پارلیمنٹ کے سامنے سے گزارے گئے، یہ قافلہ ہارن بجاتے ہوئے وسطی لندن کی سڑکوں سے ہوتے ہوئے ویسٹ منسٹر پہنچا، ٹریکٹروں پر جھنڈے لگے ہوئے تھے اور پوسٹرز چسپاں تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کی اپنی خوراک کی پیداوار کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہی ہے، سستی خوراک کی درآمدات اور غیر معاون پالیسیاں برطانیہ کی خوراک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
دوسری طرف حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کاشتکاری برطانوی تجارت کا مرکزی حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس