صوابی، چنگیز خان ایڈووکیٹ تحصیل بار ایسوسی ایشین کے صدر منتخب

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چنگیز خان ایڈووکیٹ تحصیل بار ایسوسی ایشین کے صدر جبکہ نصیر خان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتحب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چنگیز خان ایڈووکیٹ نے صدارتی مقابلہ میں 24 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل محمد جمیل ایڈووکیٹ نے 12 ووٹ حاصل کئے ۔
کابینہ کے دیگر اراکین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ ان میں نصیر احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، محمد طفیل ایڈووکیٹ نائب صدر، محمد الیاس ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، عامر خان جدون ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری، فیصل خان جدون ایڈووکیٹ لائبری سیکرٹری، نوید شاہ ایڈووکیٹ پریس سیکرٹری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک سعودی معاشی شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، وزیراعظم