زلزلہ

سوات اور گردونواح میں زلزلہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویب ڈیسک: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع