پولیس مقابلہ

خانپور میں پولیس مقابلہ ،دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: تھانہ خانپورکی حدودمیں پولیس مقابلہ ،دو ڈکیٹ زخمی حالت میں گرفتار ،ڈکیتوں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہو گیا ۔
پنڈی کے رہائشی دوڈکیت ہری پور شہرمیں مبینہ واردات کے بعد براستہ خانپورموٹرسائکل پر فرار ہورہے تھے چوکی پنڈ منیم اورتھانہ خانپورکو انکی اطلاع ملی جس پرپہلا ناکہ چوکی پنڈ منیم کو کراس کرکے دوسرے ناکے خانپورڈیم کے پاس پولیس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اورفرارہو گئے ۔
تیسرے ناکے پر جی ٹی روڈنجی بنک کے پاس پولیس موبائل کو دیکھ کر ڈکیتوں نے فائرنگ کی ،ڈی ایس پی عزیرخان ،ایس ایچ او خانپور چودھری خالد اورنفری کے ہمراہ موجودتھے ۔
پولیس پارٹی اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اسی دوران کراس فائرنگ سے دونوں ڈکیت موقع پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا