چلتی کار پر فائرنگ

بنوں میں چلتی کار پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،3زخمی

ویب ڈیسک: بنوں میں چلتی کار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔
واقعہ بنوں کے تھانہ ٹائون شپ کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی موٹر کار پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر معلوم ہوا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق اور زخمی افراد کی قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی ۔

مزید پڑھیں:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا