بجلی منقطع

پشاور: بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری محکموں کی بجلی منقطع

ویب ڈیسک: پیسکو کی جانب سے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر پشاور میں متعدد سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی گئی ۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو ٹیم اور ایف آئی اے نے سرکاری نادہندگان کیخلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز، اینٹی کرپشن اور افغان کمیشنریٹ کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کردی ۔
ورکنگ ویمن ہسپتال، سوشل ویلفیئراور چیف انجینئر پبلک ہیلتھ کی بجلی بھی منقطع کی گئی ہے ۔
ترجمان کے مطابق مذکورہ سرکاری محکموں کے ذمے 30لاکھ سے زائد کے بقایا جات واجب لادا تھے۔
پیسکوکو ان محکموں کی جانب سے عرصہ دراز سے کوئی واجبات ادا نہیں کئے گئے تھے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے